صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا۔
ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں صدر مملکت نے کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں ارشد ندیم کو اعلی سول ایوارڈ ہلال امتیاز عطا کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ انعام کا بھی اعلان کیا ۔ تقریب کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا، انہوں نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصا سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے وقف فنڈ میں 25 کروڑ روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا۔
-
پاکستان کے ارشد ندیم کے مقابلے میں چوپڑا کی نگاہیں بڑی واپسی پر مرکوز
پاکستان کے ارشد ندیم کی 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے بعد چوپڑا کو چاندی کے تمغے پر ...
بين الاقوامى -
پیرس اولمپکس میں طلائی تغمہ جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی برسات
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ایک ارب روپے مالیت کا اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اور ...
پاكستان -
پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم کا اولمپک میں طلائی تمغہ، آبائی شہر میاں چنوں میں جشن
ارشد ندیم کی 97.92 میٹر کی ریکارڈ ساز تھرو کے ساتھ طلائی تمغے کا 40 سالہ انتظار ...
پاكستان