پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249.247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 140.90 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔