داعش نے پاکستان میں مقامی سیاسی رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

داعش کے مقامی گروپ سے تعلق رکھنے والے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما کو باجوڑ میں قتل کر دیا۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار وقار رفیق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ "جماعت اسلامی کے رہنما صوفی حمید کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے دو نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔"

داعش خراسان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر بیان جاری کیا کہ "اس کے اہلکاروں نے مرتد سیاسی جماعت کے عہدیدار کو گولی مار دی۔"

داعش خراسان نے حالیہ عرصے میں سیاسی جماعتوں پر حملوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس میں گزشتہ سال باجوڑ میں ایک ریلی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 23 بچوں سمیت کم از کم 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں