حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے 72 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں باسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو کہ اب 164 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو اب 151 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔
نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوگئی ہیں۔