سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ون واٹر سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیر

اعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی پھر سے دعوت دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جلد دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

شہباز شریف کی فرانسیسی صدر سے بھی ملاقات

ولی عہد سے ملاقات کرنے سے قبل شہباز شریف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مثبت سمت میں گامزن تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Dec-04-2024-09.23.47_pmnmacron4
Dec-04-2024-09.23.47_pmnmacron4

دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ۔

وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں