حکومت پاکستان نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10 روپے سے بڑھ کر 252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلیے شروع ہوگیا۔