اسلام آباد کی جانب سے جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان ارسال

انسانی امداد کی 14 ویں مرتبہ ترسیل فلسطین کی مسلسل حمایت کا اظہار ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستانی حکومت نے اتوار کو کہا کہ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطینیوں کے لیے ایک اور امدادی کھیپ بھیجی ہے جس میں 100 ٹن ضروری سامان موجود ہے۔

پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق یہ فلسطین کے لیے 14ویں انسانی امدادی کھیپ ہے جو غزہ کے لوگوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو تقویت دیتی ہے۔

یہ اقدام پاکستان کی جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہے اور شرقِ اوسط میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متأثرہ لوگوں کے لیےمجموعی طور پر یہ 25ویں امدادی ترسیل ہے۔

اس ضروری امدادی سامان بشمول گھنٹی نما خیمے، موسمِ سرما کے خیمے، ترپال کی چادریں اور طبی آلات شامل تھے۔

پی آئی ڈی نے کہا، "یہ امداد ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی سے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مصر پہنچائی گئی جو وہاں سے غزہ روانہ کر دی جائے گی۔"

یاد رہے کہ غزہ جنگ میں 48,000 سے زیادہ افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور علاقے کی 20 لاکھ آبادی میں سے تقریباً تمام افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

پی آئی ڈی کے مطابق پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 1,478 ٹن امدادی سامان خصوصی طور پر فلسطین کے لیے روانہ کیا ہے جو اس مشکل وقت میں غزہ کے لوگوں کی حمایت کے لیے ملک کے مسلسل عزم کا اظہار ہے۔

مجموعی طور پر جنوبی ایشیائی ملک نے 1,961 ٹن انسانی امداد روانہ کی ہے جس میں لبنان کے لیے 372 ٹن اور شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔

پی آئی ڈی نے کہا، "حکومتِ پاکستان فلسطینی عوام کا شانہ بشانہ ساتھ دینے کے عزم پر قائم ہے اور موجودہ بحران سے متأثرہ افراد کی ابھرتی ہوئی ضروریات کی بنیاد پر انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔"

پاکستان ہمیشہ سے "بین الاقوامی طور پر متفقہ معیارات" کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک نے اسرائیل سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں سمیت لبنانی اور شامی علاقوں سے دستبردار ہو جائے اور بین الاقوامی معاہدوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کو آزادانہ طور پر خطے میں کام کرنے کی اجازت دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں