پاکستان: سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزارپوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران 120,796.67 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس جو گزشتہ روز 118,938.11 پوائنٹس پر بند ہوا، اس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں سات روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔

بجلی کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے سات روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں