اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں گاڑیوں سمیت املاک کو نقصان

آسمان سے ژالہ باری کے دوران برسنے والے برف کے بڑے گولوں سے فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بدھ کا دن کافی مشکل رہا جہاں پہلے صبح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سہ پہر میں شدید تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گاڑیوں، سولر پینل اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں جہاں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے وہیں فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فیصل مسجد سوشل میڈیا
فیصل مسجد سوشل میڈیا

اسلام آباد میں بدھ کی سہ پہر اچانک سے اندھیرا چھانے لگا اور اس کے چند لمحوں بعد ہی شدید ژالہ باری شروع ہوئی جبکہ آسمان سے برسنے والے برف کے گولوں کا سائز بھی کافی بڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں کے ٹوٹے شیشوں کی تصاویر شیئر ہونا شروع ہو گئیں۔ فون کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں اور ہر طرف ایک دوسرے کی خیریت اور گاڑیوں اور گھر کے متعلق سوالات تھے۔

شہر میں سڑکیں ٹوٹے درختوں کے تنوں، پتوں، گندگی (تیز ہوا کے بعد) اور پانی سے بھری نظر آ رہی ہیں۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔ ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ایسی ژالہ باری گذشتہ دس سالوں میں نہیں دیکھی گئی ہے۔ ژالہ باری کے باعث اسلام آباد میں قائم شاہ فیصل مسجد کے دروازوں اور کھڑکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ چھت کو بھی نقصان پہنچا اور اولے مسجد کے اندر گرے۔

اسلام آباد کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔ ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی میں متعدد گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں