پاکستان: حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل میں کمی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی وفاقی وزارت خزانہ نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 256.64 روپے سے کم کر کے 254.64 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نوٹیفیکیشن میں مٹی کے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے چار پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چار روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں مٹی کے تیل کی قیمت 169.69روپے سے کم کر کے 164.65روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 155.33 روپے سے کم کر کے 150.65روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں