پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہو گی؟ سپارکو نے پیشین گوئی کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہ [سپارکو] نے ملک میں عیدالاضحٰی سات جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو ہونے کی پپیشِین گوئی کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی سات جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔

سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سپارکو نے پیشین گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو ہونے کی توقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی سات جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرنے کی مجاز ہے، اور ملک میں عیدالاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں