امارات اور پاکستان کا انسداد منشیات کے لیے تعاون پر اتفاق،دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندےمقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان اور امارات کے درمیان انسداد منشیات کے لیے دوطرفہ تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں نے اس مقصد کے لیے خصوصی نمائندے مقرر کر دیے ہیں

اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں ملکوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے علاوہ مشترکہ آپریشنز پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ دو طرفہ تعاون کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹا جا سکے۔ یہ بات پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جمعرات کے روز بتائی گئی ںے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عرب امارات کے انسداد منشیات قومی ادارے کے سربراہ شیخ زاید بن حماد بن حمدان النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے ائی ہے۔

یاد رہے ہاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان ماہ اپریل کے دوران اس سلسلے میں علاقائی بنیادوں پر ایک اجلاس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اپریل میں ہونے والے اجلاس کی میزانی پاکستان نے کی تھی۔

اس موقع پر خلیجی ریاستوں نے ہیروئن، مصنوعی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ خطے بھر میں ہیروئن، مصنوعی منشیات کی سمگلنگ پر مل کر قابو پایا جا سکے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے انسداد منشیات کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل 'اے این ایف' میجر جنرل عبدالمعید کو خصوصی نمائندہ مقرر کیا، جبکہ یو اے ای نے بریگیڈیئر طاہر غریب کو خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے انسداد منشیات کے وفاقی ادارے کے قیام کا خیرمقدم کیا اور شیخ زید کو اس کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور اسے دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کی گھناؤنی تجارت میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں