سعودی مملکت میں شاندار استقبال پر وزیر اعظم کا اظہار سپاس، سوشل میڈیا پر پیغام

اسلام آباد میں سعودی پاک ٹاور سمیت وفاقی دارلحکومت کو روشنیوں سے سجانا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی جہت کی راہ پر گامزن ہونے کا مظہر ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عزیز بھائی کی جانب سے دیے گئے شاندار استقبالیے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’سعودی شاہی فضائیہ کے ایف پندرہ جدید لڑاکا طیاروں کی جانب سے میرے جہاز کو اپنے حصار میں لینے اور سعودی مسلح افواج کے گارڈ آف آنر پیش کرنے تک، یہ استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا اظہار ہے۔‘

وزیر اعظم کے مملکت میں فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے۔ ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کی عمارتیں سبز روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں ، یہ تمام اقدامات وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں