گلگت بلتستان انتخابات، پاکستان پیپلز پارٹی 10نشستوں کے ساتھ سرفہرست

مسلم لیگ (ن) نے چھ نشستیں، ایم ڈبلیو ایم ایک ،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے دو آزاد امیدوار جبکہ پانچ دیگر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد سامنے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین ایک، ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے گلگت، نگر، اسکردو، کھرمنگ، شگر اور غذر کے مختلف حلقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پارٹی کے کامیاب امیدواروں میں امجد حسین، محمد علی اختر، ذوالفقار علی مراد، سید توقیر مہدی، فدا محمد ناشاد، ناصر علی خان، اقبال حسن، عمران ندیم اور سید جلال شاہ شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں نے بھی کئی اہم حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ گلگت کے حلقہ جی بی اے-3 سے سید سہیل عباس، ہنزہ سے نیک نام کریم، دیامر سے سید امام مالک، غذر سے امان علی اور گھانچے کے دو حلقوں سے انور علی اور اسد شفیق کامیاب قرار پائے۔

اسکردو کے حلقہ جی بی اے-8 میں مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی، جبکہ گھانچے کے حلقہ جی بی اے-22 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی فتح یاب ہوئے۔

دوسری جانب کئی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ گلگت کے حلقہ جی بی اے-2 میں مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ استور کے دونوں حلقوں اور دیامر کے متعدد حلقوں میں بھی مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں