پاکستان کےوزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جمعہ کے روز شکریہ ادا کیا ہے کہ مملکت نے علاقائی امن کے لیے غیر متزلزل کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے اس ضمن میں ولی عہد کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر شہباز شریف نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت اور سعودی عرب کی خطے میں امن کے لیے کمٹمنٹ کا غیر متزلزل ہونا ہمارے لیے اس سارے بحران میں رہنمائی کا باعث رہا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور میں بھی اسی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ مذاکرات کے ساتھ گہری وابستگی کے لیے سفارت کاری جاری رکھی جائے گی اور امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر گہری نظر رکھی جائے گی۔
علاوہ ازیں شہبازشریف اور ولی عہد نے اس دوران دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ شاندار تعلقات اور انہیں مضبوط تر کرنے کے لیے معاشی شراکت داری کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے۔