صحرا سے منزل تک: سعودی عرب کی عالمی کاروباری مرکز میں تبدیلی

فیصل فائق
فیصل فائق
پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

عالمی اقتصادی منظر نامے میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سعودی عرب ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ علاقائی ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کثیر القومی کارپوریشنز کی سعودی عرب نے قابل ذکر آمد دیکھی ہے۔ 2018 اور 2019 کے مقابلے میں رجسٹرڈ سرمایہ کاری 4000 سے بڑھ کر 40000 تک پہنچ گئی ہے۔

مملکت کی یہ بےمثال ترقی اقتصادی حالات، سٹریٹیجک سرمایہ کاری اور بین الاقوامی کاروباری مقام کے طور پر سعودی عرب کو قائم کرنے کی مہم کا ثبوت ہے۔

ویژن 2030 : معاشی تنوع کا خاکہ

مملکت کی اس تبدیلی کا مرکز ویژن 2030 ہے۔ اس کا آغاز 2016 میں کیا گیا۔ جس کا مقصد سیاحت، تفریح، ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں ترقی کے ذریعے مملکت کا تیل پر انحصار کم کرنا ہے۔

'پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کی سربراہی میں بنائے گئے پراجیکٹس کے ذریعے سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ ویژن 2030 کے ذریعے مسابقتی کاروباری ماحول کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ریگولیٹری اصلاحات اور سرمایہ کاری ترغیبات

سعودی عرب نے سرمایہ کاری ترغیبات اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اہم ریگولیٹری تبدیلیاں نافذ کی ہیں۔ اس کے تحت غیر ملکی ملکیت کا تعارف، لائسنسنگ کے لیے ہموار طریقہ کار اور ٹیکس ترغیبات نے کاروباری مواقع میں اضافہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں 'ریجنیل ہیڈکوارٹر پروگرام' کا قیام حکومتی معاہدات میں فرمز کو علاقائی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ترقی پسند پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ نتیجتاً سعودی عرب کارپوریٹ توسیع کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور سٹرٹیجک رابطہ کاری

جدید ترین انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے سعودی عرب کو کاروباری میدان میں مزید تقویت ملی ہے۔ 'نیوم سٹی' 500 ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ ہے۔ جس کے ذریعے صنعتی، لاجسٹکس اور اقتصادی شعبوں میں مملکت کے عالمی سطح پر رابطوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یورپ، افریقہ اور ایشیا کے سنگم پر سٹریٹیجک جغرافیائی پوزیشن کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ نقل و حمل میں بہتری بشمول ریل کا نظام، جدید ترین ایئرپورٹس اور بندرگاہوں نے سعودی عرب کو اہم علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر تقویت بخشی ہے۔

چیلنجز اور مواقع کی تلاش

سعودی عرب میں اقتصادی تبدیلی تیزی سے ہوئی ہے۔ تاہم چیلنجز موجود ہیں۔ مملکت نے ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا ہے۔ علاقائی مسابقت میں تیزی کے ساتھ ثقافتی و ریگولیٹری باریکیوں کو اپنانا غیر ملکی کمپنیوں کے لیے ضروری ہے۔ اس کے باوجود طویل مدتی اقتصادی اصلاحات، شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظات کے لیے مملکت کی ثابت قدمی نے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم و خوش آئند ماحول جاری رکھا ہے۔

سعودی عرب میں کاروبار کا فروغ پذیر مستقبل

سعودی عرب کا عالمی کاروبار میں ابھرنا کوئی اتفاق نہیں ہے۔ یہ دانشمندانہ پالیسیوں، سٹریٹیجک سرمایہ کاری اور مستقبل کی پلاننگ کا نتیجہ ہے۔ مملکت میں کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد وسیع مواقع تسلیم کرنے والی کمپنیوں کی ہے۔ جس کے نتیجے میں اہم کاروباری مرکز کے طور پر سعودی عرب کا کردار بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

سعودی عرب اصلاحات و بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے عالمی معیشت کے لیے سنگ بنیاد بننے کو تیا رہے۔ اس سلسلے میں واضح پیغام ہے کہ 'سعودی عرب کاروبار کے لیے کھلا ہے اور دنیا توجہ دے رہی ہے۔'

نوٹ: : العربیہ اردو کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔.
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size