مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ مسجد کے کونے کونے میں صاف اور مکمل آواز پہنچانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہا ہے مگرسعودی عرب کی حکومت نے اس چیلنج سے بھی کامیابی سے نمٹ لیا ہے۔
حال ہی میں مسجد حرام کے سائونڈ سسٹم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں "ایم سی آر" طرز کے سسٹم کے ذریعے حرم شریف میں آذان، نمازوں بالخصوص نماز تراویح کی آواز کو حرم کے اندر اور قرب وجوار تک نہایت صفائی کے ساتھ پہنچانے کا اہتمام کیاگیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینیر فارس الصاعدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران تراویح میں نمازیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور اب یہ تعداد ڈیڑھ ملین نمازیوں تک جا پہنچی ہے۔ مسجد حرام میں نماز تراویح کی ادائیگی میں لوگوں کی دلچسپی کی دیگر وجوہات میں ایک یہاں کا سائونڈ سسٹم بھی ہے۔ تمام مقتدی امام کی قرائت کومکمل صفائی کے ساتھ سن سکتے ہیں۔
-
’’الطیار گروپ‘‘ کا حرم سے متصل پنج تارہ ہوٹل کا حصول
سعودی عرب کی ہولڈنگ کمپنی پائلٹ ٹریولنگ گروپ ’’الطیار‘‘ نے مسجد حرام سے محض 70 میٹر کی فاصلے پر ڈیڑھ ارب ریال کی قیمت سے ایک ... مشرق وسطی -
حرمین الشریفین: عظیم توسیعی منصوبہ، ہزاروں کارکن ہمہ تن مصروف
توسیع کے بعد حرم کعبہ میں بیس لاکھ نمازی سما سکیں گے بين الاقوامى -
مکہ: توسیع حرم کے لیے تعمیراتی کام اپنےعروج پر
مطاف کی وسعت کے لیے بنیادوں کا کام تیزی سے جاری بين الاقوامى