مسجد حرام کی صفائی ستھرائی پرمامور 3500 خادمین!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام کی وُسعت کے ساتھ جہاں اس میں نمازیوں کی گنجائش میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے وہیں مسجد کی صفائی، اس کی دیکھ بحال اور حرم مکی کے دیگر لوازمات پورے کرنے کے لیے اللہ کے گھر کے خادمین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی ماہ صیام کی نشریات کے پروگرام "حرمین شریفین" سے کے میزبان خمیس الزھرانی نے ایک رپورٹ میں خادمین مسجد حرام پر روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صفائی پرمامور خدام حضرات دن میں چار بار ان کے فرش کو پانی سے دھوتے ہیں۔ مسجد حرام میں خادمین کی تعداد 3500 سے زیادہ ہے۔ مسجد نبوی کے خادمین ان کے علاوہ ہیں۔ مساجد کی صفائی اور دُھلائی کا کام اس منظم انداز میں جاری رہتا ہے کہ حجاج ومعتمرین اور زائرین کے ھجوم ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پاتے۔ خادمین مساجد بغیر کسی تھکاوٹ اور پریشانی کے اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔

Advertisement

مسجد حرام کی انتظامی کمیٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حرم مکی کی صفائی پر مامور خادمین چوبیس گھنٹے اپنی خدمات جاری رکھتے ہیں۔ مسجد حرام کے پورے فرش کو دن میں چار بار دھویا جاتا ہے۔ ماہ صیام اور حج کے مواسم میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے خادمین مسجد کی مصروفیات بھی بڑھ جاتی ہیں کیونکہ زیادہ سے زیادہ بار مسجد کی صفائی کا اہتمام کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ صبح وشام مسجد کی صفائی جاری رہتی مگرسب سے اہم نماز مغرب کے بعد ہونے والی صفائی ہے اور دھلائی شامل ہے۔

مسجد کی صفائی کے لیے جہاں ہاتھوں سے کام کیا جاتا ہے وہیں صفائی، فرش کی دھلائی اور اسے خشک کرنے کے لیے 220 خصوصی موٹرمشینیں بھی تیاری کی گئی ہیں جو سات لاکھ مربع میٹر کی صفائی کا کام انجام دینے میں مدد دیتی ہیں۔ صفائی سُتھرائی کا کام اس توجہ سے کیا جاتا ہے کہ مسجد کا کوئی کونا ایسا نہیں رہتا جس کی صفائی نہ ہوتی ہو۔

ماہ صیام کے آخری عشرے میں معتفکین کی وجہ سے صفائی کا کام اور بڑھ جاتا ہے۔ اس ضرورت کے پیش نظر مسجد حرام میں 60 خادمین کو اندرونی اور ساٹھ کو بیرونی احاطوں میں صفائی پر مامور کیا جاتا ہے۔ یہ خادمین فرض نمازوں سے قبل بالخصوص نماز تراویح اور تہجد سے قبل مسجد کے فرش کی صفائی کرتے ہیں۔ ماہ صیام میں مسجد حرام میں 90 ٹن فاضل مواد جبکہ مسجد نبوی میں 54 ٹن یومیہ جمع ہوتا ہے جسے وہاں سے ہٹانے کے لیے مزدور دن رات کام کرتےہیں۔

مسجد نبوی اور مسجد حرام کی صفائی کےساتھ اس کی فضاءکو معطربنانے کے لیے ماہ صیام میں چار ہزار کلو گلرام عطر کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں