حرمین شریفین میں اعتکاف کی آن لائن رجسٹریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ماہ صیام آتے ہی دنیا بھر سے فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی غرض سے سعودی عرب کا رُخ کرتے اور ماہ مقدس میں عمرہ کا کئی گنا زیادہ ثواب سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد حرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف کی سنت نبوی کو زندہ کرنے کےلیے ہمیشہ کی طرح معتکفین کا بھی رش لگ جاتا ہے۔

دونوں مقدس مقامات میں معتکفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب سعودی حکومت کی جانب سے توسیع حرمین شریفین منصوبوں کے ضمن میں اعتکاف کے لیے بھی جدید سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ ان میں اعتکاف کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی شامل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ماہ صیام کے خصوصی پروگرام"حرمین شریفین سے" میں شامل ایک رپورٹ میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف اور معتکفین کو فراہم کی گئی سہولیات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں مرد وزن کے اعتکاف کے لیے وہ جگہ مختص کی گئی ہے جسے شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں وسعت دی گئی تھی۔

اعتکاف کے لیے مختص جگہ میں معتکفین کی ضرورت کے الماریوں اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہم کی یقینی بنائی گئی ہہں۔ خواتین کے لیے مختص جائے اعتکاف میں آمد واخراج کے لیے سات دروازے مختص ہیں۔

سنت چونکہ سنت نبوی ہے جو تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔ ماہ صیام کے آخری عشرے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام اعتکاف کرتے۔ آپ کے وصال کے بعد صحابہ کرام نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور پوری امت کا اس سنت پر اجماع ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے کھانے پینے کا سرکاری سطح پر انتظام کیا جاتا ہے۔

اعتکاف گاہ میں قرآن پاک کے نسخوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ لائبریریاں بھی موجود ہیں جن میں احادیث اور دیگر اسلامی کتب کی بڑی تعداد معتکفین کے استفادے کے لیے موجود ہے۔ ہر معتکف کو بنیادی ضروریات میں جائے نماز اور الماری جیسے لوازمات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں