خانہ کعبہ کے گرد زائرین کو ٹرالیوں‌ کی مدد سے زم زم کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے مسجد حرام اور خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین اور معتمرین کو ٹرالیوں کی مدد سے زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایک ٹرالی میں کم سے کم 100 بوتلوں کی گنجائش ہوتی ہے۔

مسجد حرام میں زمزم کی تقسیم کے ذمہ دار احمد الندوی بتایا کہ خانہ کعبہ کے گرد تمام طواف کرنے والے زائرین کو زم زم کا مبارک پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پانی کی فراہمی کے لیے مخصوص ٹرالیاں تیار کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحن مطاف اور مسجد حرام کے اندر زمزم کی فراہمی کا مقصد زائرین کو زم زم کے حصول کے لیے باہر جانے کی زحمت سے بچانا اور وبا کے دنوں میں زائرین کعبہ کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

الندوی نے مزید کہا کہ زمزم کی بوتلوں کے لیے تیار کردہ ٹرالی تین حصوں پر مشتمل ہے۔ انہیں ٹائروں کی مدد سے مسجد حرام اور صحن مطاف مین آسانی کے ساتھ حرکت دی جا سکتی ہے۔ ضرورت کے وقت انہیں مسجد حرام میں لایا جاتا ہے جب کہ صحن مطاف کے علاوہ مسجد حرام کے باب الملک عبدالعزیز، باب الملک الفہد اور باب الفتح کےمقامات پر یہ ٹرالیاں ہمہ وقت موجود رہتی ہیں۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ زائرین اور متعمرین کو مسجد حرام اور صحن مطاف میں زم زم کی فراہمی کا مقصد حرم شریف میں انتظامی امور کہ بہتر طریقے سے انجام دہی اور معتمرین کو موقع پر تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایات پرعمل درآمد کرانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں