تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سات زبانوں اور 10 کھیلوں کے ماہر ولادی میر پوتین بارے حیرت انگیز معلومات
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 19 ربیع الاول 1441هـ - 17 نومبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 14 صفر 1441هـ - 14 اکتوبر 2019م KSA 12:28 - GMT 09:28
سات زبانوں اور 10 کھیلوں کے ماہر ولادی میر پوتین بارے حیرت انگیز معلومات
لندن ۔ کمال قبیسی

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین ایک پراسرار شخصیت ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس آفیسرکی حیثیت سے فوج میں خدمات انجام دیں۔ مگرحقیقت یہ ہے کہ وہ کوئی ایسی پراسرار شخصیت نہیں جن کی زندگی کا کوئی گوشہ کسی سے مخفی ہو۔

ان کا ماضی اور حال کھلی کتاب کی طرح واضح ہے۔ تاہم روسی صدر کی بیٹیوں کے بارے میں بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر روسی صدرکی بیٹیوں کےناموں کے بارے میں معلومات تلاش کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔

گذشتہ پیر کو روسی صدر ولادی میر پوتین نے لینن گراڈ شہر میں اپنی67 ویں سالگرہ منائی۔ یاد رہے کہ سوویت یونین کے خاتمےکےبعد روس نے سنہ 1991ء میں اس کا نام سینٹ پیٹرزبرگ رکھ دیا تھا۔ ولادی میر پوتین سات زبانوں کے ماہر ہیں۔ دُنیا کا کوئی دوسرا سربراہ مملکت ایسا نہیں جو اتنی زبانوں کے بارے میں جانکاری رکھتا ہو۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں ہم اسے ولادی میر پوتین کو جرمن اور فرانسیسی سمیت مختلف زبانوں میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔ یہ کلپ پوتین کے انگریزی گانا گاتے سنا جاسکتا ہے۔

پوتین جوآج پیرکے روز سعودی عرب جا رہے ہیں۔ کل منگل کو مُتحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوں گے۔ سنہ 1975ء میں لینین گراڈ یونیورسٹی آف لا سے فارغ التحصیل ہونے والے ولادی میر پوتین روانی کے ساتھ جرمن زبان بولتےہیں۔ انہوں نے اپنے جوانی کے کئی برس 'کے جی بی' انٹیلی جنس سروس میں کام کیا تھا۔ 2013 میں انہوں نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

روسی صدر نے روسی زبان اور جرمن چانسلرنے جرمن زبان میں بات کی۔ بعد ازاں صدر پوتین نے مہمان جرمن چانسلر کی جرمنی میں کی گئی گفتگو کا روسی زبان میں ترجمہ کیا۔ اس پرنہ صرف کانفرنس میں موجود صحافی اور ترجمان حیران ہوئے بلکہ یہ منظر عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی دیکھا گیا۔

پوتین انگریزی کے ساتھ ساتھ پولش اور یوکرائنی بھی بولتے ہیں۔ جب انہوں نے آرمینیا کا دورہ کیا تو ہاں کے لوگ بھی حیران ہوئے کہ روسی صدر ان کی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں۔

صدر پوتین سنہ 1983 ء میں Lyudmila Aleksandrovna Ocheretnaya نامی خاتون سے شادی کی۔ ان سے پوتین کی دو بیٹیاں ہیں۔ سنہ 2014ء میں پوتین اور اس کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی۔ البتہ ان کی دونوں بیٹیوں کے بارے میں بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی طرف سے کھوج لگانے کے بعد پتا چلا کہ ولادی میر پوتین کی بڑی بیٹی 34 سالہ Maria Vorontsova ایک چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں۔ دوسری بیٹی'آکرو' اپنی بڑی بہن سے ایک سال 4 ماہ چھوٹی ہے اور وہ ڈانسر ہے۔

پوتین کے دادا لینن اور اسٹالن کے خانسامہ تھے

العربیہ ڈاٹ نیٹ کوملنے والی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین کے ایک بھائی "خناق" کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ جب کہ ان کے دادا سابق سوویت لیڈر لینن اور جوزف اسٹالن کے خانساما تھے۔

ولادی میر پوتین کے بارے انٹرنیٹ پردستیاب معلومات کے ذخیرے میں ایک دستاویزی فلم بھی موجود ہے۔ دو گھنٹے کی یہ فلم 11 مارچ کو نشر کی گئی تھی۔ دستاویزی فلم کو دیے گئے انٹرویو میں صدر پوتین نے کہا کہ ان کے دو بھائی تھے۔ ایک کا نام البرٹ تھا جو چھوٹی عمر میں فوت ہوگیا جب کہ دوسرا بھائی وکٹر خناق نامی سانس کی بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا۔ اس کے بعد پوتین اپنے والدین کی تنہا اولاد رہ گئی۔

روسی صدر کے کنبہ میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے دادا سپریڈن پوتین لینن اور پھراسٹالن کے لیے باورچی کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ان کا انتقال 86 سال کی عمر میں 1965ء میں ہوا۔ وہ سوویت حکومت کے مشہور باورچی تھے۔تاہم ان کا پتا یعنی ولادی میر پوتین ایک بہترین کک ہونے کے ساتھ 10 سے زیادہ کھیلوں کا بھی ماہر ہے۔ شطرنج کھیلنا، پیانو کھیلنا ،زمینی، فضائی اور سمندری شکار ان کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔

فلم میں پوتین نے اپنے بچپن کے بارے میں بھی بات کی ۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ کس طرح ایک کثیر منزلہ بغیر لفٹ والی عمارت کی چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر رہے۔ یہ فلیٹ پیٹرز برگ میں آج بھی ہے۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند