عرب اتحاد نے سعودی عرب پر ڈرون حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج جمعے کو علی الصبح سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون طیارے ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کی شام بھی حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجے گئے دھماکا خیز مواد سے بھرے دو ڈرون طیارے تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔
عرب اتحاد نے باور کرایا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گردی کی منظم اور دانستہ کوششوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کے ان حملوں کے منصوبہ سازوں اور ذمے داروں کا محاسبہ کریں گے"۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کے روز باور کرایا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے پر تشدد حملے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر نے حوثیوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی جس سے سعودی شہری طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔
-
سعودی عرب کا عالمی قانون کے تحت حوثیوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب نے یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب دہشت گردی مخالف جنگ میں امریکا کا کلیدی شراکت دار ہے: پینٹاگان
امریکا کی امداد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،سعودی عرب ایران کی خطہ میں ... بين الاقوامى -
یمن سے حوثیوں کا سعودی شہرخمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ :عرب اتحاد
عرب اتحاد نے جمعرات کے روز یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ... بين الاقوامى