یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ ایک روز میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی سرزمین پر حملے کے لیے چھوڑے چار بمبار ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کیا۔
ایک بیان میں عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی معاندانہ سرگرمیوں کا ہدف سعودی عرب کا سرحدی شہر جازان اور اس کی شہری آبادی ہے۔ حوثیوں کی دشمنانہ سرگرمیوں اور حملوں کے باوجود عرب اتحاد نے حملوں کو ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

درایں اثنا یمن کے آرمی چیف جنرل صغیر بن عزیز نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے تمام دہشت گردوں کو مکمل طور پر کچلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج کا محاذ جنگ پر کنٹرول مضبوط ہے۔ آنے والے وقت میں فتح ونصرت یمنی فوج اور شکست حوثی ملیشیا کا مقدرہو گی۔
یمنی آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے ہمراہ ملٹری زون 7 کے محاذوں کے دورے اور یمنی فوج اور مزاحمت کاروں سے ملاقات کے موقعے پر کیا۔
اس موقعے پر وزیراطلاعات ونشریات معمرالاریانی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے حکومت نے فوج کو ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے فوج کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے حوثیوں کو ایران کے اجرتی قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے اپنے ضمیر شیطان کو فروخت کر ڈالے ہیں اور وہ یمن کو ایرانیوں کی گود میں ڈالنا چاہتے ہیں مگر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
-
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام، ڈرون کو یمن میں مار گرایا
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجا جانے والا ... بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ڈورن حملہ ناکام، بمبار ڈرون تباہ
یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط پر حملے کے لیےفضا میں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب نے یمن سے آنے والے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے پانچ ڈرونزمارگرائے!
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے بارود سے لدے پانچ ڈرونز کوسراغ لگا کر فضاہی میں تباہ کردیا ہے۔عرب اتحاد نے جمعرات کی ... بين الاقوامى