یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا میں ایک کارروائی کے دوران ملک کی مشہور نوجوان ماڈل انتصار الحمادی کو اغوا کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
یمنی فن کارہ کی دوستوں اور سماجی کارکنوں نے بتایا کہ مسلح حوثی عناصر نے وسطی صنعا میں شاہراہ حدہ پر راہ چلتے ہوئے الحمادی پرحملہ کیا اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں ہیں کہ آیا الحمادی کو کہاں رکھا گیا ہے اور اب وہ کس حال میں ہے۔

ادھر 'نیوز یمن' نامی ایک ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ الحمادی کو اس کی ساتھیوں یسرا، ابتسام اور رابعہ جسے سارہ ساری بھی کہا جاتا کے ساتھ اغوا کیا گیا ہے۔
یمن فیمینسٹ فویز کے مطابق فیشن ماڈل انتصار الحمادی کو حوثیوں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ الحمادی ایک فیشن ماڈل ہیں اور حوثی ملیشیا اس کے اس کام اور پیشے کو جرم قرار دیتے ہیں۔

انتصار حمادی سنہ 2001ء کو پیدا ہوئیں۔ اس کے والد یمنی اور والدہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ فیشن ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی ہیں۔ انتصار نے'سدالغریب' فلم سیریز اور 'غرابہ البن' نامی فلموں میںبھی کم عمر اداکارہ کا کردار نبھایا ہے۔
-
حوثی باغی تدریسی کتب کو یمنی بچّوں میں منافرت پھیلانے کے لیےاستعمال کررہے ہیں:رپورٹ
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی تعلیمی نظام کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے اسعتمال کررہے ہیں۔وہ بچّوں میں منافرت پھیلانے کے لیے تدریسی کتب کو ... ایڈیٹر کی پسند -
یمن: تعز میں حوثی ملیشیا کی جامعہ پر بمباری؛ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی
یمن کے شہر تعز میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی ایک جامعہ کی عمارت پر بمباری سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔یمنی وزیراطلاعات ... بين الاقوامى -
یمن کے حوثی باغیوں کی اسکول پر گولہ باری سے متعدد بچے جاں بحق
یمن کی مختلف گورنریوں میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں سرکاری فوج پیش قدمی کررہی ہے۔ دوسری طرف تعز گورنری کے مغرب میں ایک اسکول پر ... مشرق وسطی