نہر سویز ، کمائی میں بھی تیز ۔ ایک سال کے دوران سات ارب ڈالر کی آمدنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

نہر سویز سے متعلق اتھارٹی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے مالی سال کے دوران نہر سویز نے سات ارب امریکی ڈالر کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ جوکہ گذشتہ سے پیوستہ مالی سال 2020/ 2021 کے مقابلے میں بیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔

مصر میں مالی سال یکم جولائی سے تیس جون پر محیط ہوتا ہے۔ نہر سویز جو کہ آبی تجارتی راستے کے طور پر ایک تیز ترین ذریعہ مانی جاتی ہے۔ مصر کے لیے 30 جون کو اختتام پذیر ہونے و الے سال کے دوران ماضی کے مقابلے میں زیادہ زر مبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی ہے۔

نہر سویز اتھارٹی کے چئیرمین اسامہ ربیع نے پیر کے روز مالی سال کی آمدنی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہر سویز کے ذریعے آمدنی میں بیس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے نہر سویز یورپ اور ایشیا کے درمیان بحری تجارت اور سامان کی ترسیل کا تیز رفتار ترین آبی راستہ ہے۔۔ اس لیے مصری حکومت کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں