مشرق وسطیٰ

غزہ میں القسام کے کمانڈر محمد السنوار کو نشانہ بنائے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک فضائی حملے کے ذریعے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد السنوار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کی ایک ویڈیو اسرائیلی ذرائع نے جاری کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ السنوار ایک خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے جو خان یونس کے یورپی ہسپتال کے نیچے واقع تھی۔

ویڈیو میں اس مقام پر شدید دھماکہ اور آگ بھڑکتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے جہاں اسرائیل کے مطابق محمد السنوار موجود تھے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ بشمول یدیعوت آحرونوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے صبح سے مذکورہ مقام پر مسلسل بمباری کی تاکہ عام شہریوں کو ہسپتال کے قریب جانے سے روکا جا سکے۔

اسرائیلی سکیورٹی ادارے اب تک اس بات کی تصدیق میں مصروف ہیں کہ محمد السنوار واقعی حملے کے وقت اسی مقام پر موجود تھے اور ہلاک ہو چکے ہیں یا نہیں۔

ادھر "العربیہ/الحدث" کی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب حملے کے مقام سے چند لاشیں نکالی گئی ہیں، تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ ان میں محمد السنوار کی لاش شامل ہے یا نہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایک زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جو یورپی ہسپتال کے نیچے واقع تھا، اور وہاں حماس کے کئی افراد موجود تھے۔

دوسری طرف غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کم از کم چھ فلسطینی جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُس انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کی گئی جس کے مطابق محمد السنوار مذکورہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔ اسرائیل کے ایک اعلیٰ اہلکار نے "اکسیئس" کو بتایا کہ معلومات ملنے کے فوری بعد کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ محمد السنوار کو " القسام" کی قیادت اُس وقت سونپی گئی جب اسرائیل نے ان کے بھائی یحییٰ السنوار اور ان کے پیش رو محمد الضیف کو قتل کردیا گیا تھا۔ یہ تینوں عسکریت پسند 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے مرکزی منصوبہ ساز سمجھے جاتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں