امریکہ بشارالاسد کا منشیات نیٹ ورک تباہ کرے۔ یورپ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ' بشار الاسد رجیم کا منشیات کے لیے بنایا گیا نیٹ ورک ختم کرنے کا اہتمام کرے خصوصا 'کیپٹا گون' کا خاتمہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی اس کمیٹی نے ایک اور مطالبے میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا جائے۔

کانگریس کمیٹی نے امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان حزب اللہ کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف تعاون کی تعریف کی اور کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا۔

تاہم کانگریس نے یورپی یونین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے دہشت گردوں پر پابندی عائد کرے اور حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے ۔ نیز اس گروپ پر دباو بڑھائے۔ اس کے سرگرم ممبران کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرے۔

اس سلسلے میں کانگریس نے یورپی یونین سے یہ بھی کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں سرحد پار تعاون سے لے کر یورپ میں اس گروہ کے اثاثے منجمد کیے جائیں اور اس کے چندہ جمع کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

خیال رہے امریکہ گذشتہ کئی برسوں سے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو تنہا کرنے اور اس پر دباو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے مگر یورپی یونین کے بعض ارکان بالخصوص فرانس اس کی متحدہ مخالفت کو روک رکھا ہے۔ اس کی طرف سے حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی ونگ میں تواتر کے ساتھ فرق کیا جارہا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران ، جنوبی وسطی و جنوبی امریکہ سمیت خلیج اور یورپ نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ امریکہ نے حزب اللہ کو 1197 میں ہی دہشت گرد گروپ قرار دے دیا تھا۔ اس کے اسلامی جہاد گروپ نے امریکی فوجیوں پر حملے کیے، ان پر بمبنگ کی اور لبنان میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا ۔

اس گروپ کی تشکیل 1982 میں ایران نے اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے کی تھی۔ اس نے اپنی قوت کو مسلسل پھیلا یا ہے اور اب اس کے پاس بلیسٹک میزائل اور دوسرے جدید ہتھیار تک آچکے ہیں۔

کیپٹا گون اور بشارالا سد ۔۔۔۔۔

منشیات کی سمگلنگ خصوصا جس کا بشارالاسد کے ساتھ تعلق ہے کانگریس کمیٹی نے اسے الگ سے اقدامات کا موضوع بنایا ہے۔ ان منشیات کا بڑا حصہ شام اور لبنان میں بنایا جاتا ہے اور اسے سب سے زیادہ خلیجی ممالک میں سمگل کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔

دبئی کسٹم حکام نے العربیہ کو بتایا ہے کہ پچھلے ایک سال میں کسٹم نے اس کی سمگلنگ کی 5000 کوششوں کو روکا اور ضبطی کی ہے۔ اس میں پسی ہوئی کیپٹا گون کی سب سے بڑی مقدار کے علاوہ انتہائی نشہ آور ایمفیٹا مائن بھی شامل رہی۔

کانگریس نے اس معاملے میں امریکی حکومت کے لیے ایک ووٹ دیا کہ وہ کیپٹاگون کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی بنائے بشارالاسد کے اس نیٹ وررک کو روک دے ۔

اس مقصد کے لیے امریکی وزارت دفاع، امریکی وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ اور منشیات کے خلاف اتھارٹی کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اداروں کو استعمال کیا جائے۔ تاکہ اس کی سمگلنگ رک سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں