ریاض اور انقرہ نے دفاعی تعاون کے ایک ایگزیکٹو پلان پر دستخط کر دیئے
ڈرون کے حصول کے لیے بایکارکمپنی کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط ہوئے: خالد بن سلمان
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کل منگل کو ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کے ساتھ دفاعی تعاون کے ایک ایگزیکٹو پلان پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع نے ’ٹوئٹر‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ قدم دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کی نئی انتہا ہے۔
بتمكين ودعم سمو سيدي ولي العهد رئيس مجلس الوزراء -حفظه الله-؛ سُعدت اليوم، بتوقيع الخطة التنفيذية للتعاون الدفاعي مع معالي وزير الدفاع الوطني في جمهورية تركيا السيد ياشار غولر، والتي تأتي تتويجًا لمسار التعاون بين البلدين الصديقين في المجال الدفاعي والعسكري. pic.twitter.com/RRSnuk6Mvu
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) July 18, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ "وزارت دفاع اور ترکیہ کی بایکار ڈیفنس انڈسٹریز کمپنی کے درمیان دومعاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کے مطابق وزارت دفاع ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مسلح افواج کی استعداد کو بڑھانا اور مملکت کے دفاع کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ دستخط ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیے گئے، جہاں سوموار کو جدہ کے پیس پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا تھا۔
دوسری طرف بایکار نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون شامل ہے۔
سعودی ولی عہد اور ترک صدر نے باضابطہ بات چیت اور دوطرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ترک صدر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات اور اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے تحت پیر کو سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔
ایردوآن نے استنبول سے روانہ ہونے سے قبل پیر کو سعودی عرب کے دورے کے آغاز میں کہا تھا کہ ان کے اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔ ترکیہ اور خلیجی ریاستوں کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم گذشتہ 20 سالوں میں 1.6 بلین ڈالر سے بڑھ کر 22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
-
ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دیکھ رہے ہیں: سعودی عرب
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور ترکیہ کے ...
بين الاقوامى -
مصنوعی ذہانت انڈیکس جاری، اسلامی دنیا میں یو اے ای، سعودی عرب اور ترکیہ آگے
عالمی رینکنگ میں امریکہ کا پہلا نمبر، چین، سنگاپور، برطانیہ، اور کینیڈا بھی ٹاپ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ
سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دست خط ...
بين الاقوامى