شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع قصبے خان شیخون میں فضائی حملے میں تباہ شدہ ایک اسپتال ۔
شاہ سلمان کا خان شیخون کے متاثرین کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع قصبے خان شیخون میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کے اس حکم پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے خان شیخون کے مکینوں کے لیے ہنگامی امداد کی مہم شروع کی ہے۔واضح رہے کہ اس قصبے پر گذشتہ منگل کے روز شامی فوج کے طیارے نے کیمیائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم سے نوّے افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بیسیوں زخمی ہیں۔
اس مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سمرالجیتیلی نے بتایا ہے کہ یہ مہم شام کو سعودی عرب کی جانب سے پہلے سے مہیا کی جانے والی امداد ہی کی توسیع ہے۔اس تحت ہفتے کی شب خوراک سے لدے ہوئے ٹرک ترکی کی شام کے ساتھ واقع سرحدی گذرگاہ باب الہوا سے ادلب کی جانب روانہ ہوگئے تھے۔ان پر فضائی حملوں میں تباہ شدہ خان شیخون کے مکینوں کے لیے خوراک کے علاوہ دوسرا امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ’’اس مہم سے 52 سو سے زیادہ خاندان مستفید ہورہے ہیں۔خوراک کی ہر باسکٹ میں قریباً 75 کلوگرام راشن ہے اور یہ چھے افراد پر مشتمل ایک خاندان کی ایک ماہ کی ضروریات کے لیے کافی ہے‘‘۔
اسی بارے میں
-
شام : خان شیخون پر فضائی حملے میں ایک عورت ہلاک -
ادلب حملہ، صدر ٹرمپ کا شام میں فوجی کارروائی پر غور -
سعودی عرب کی ادلب میں کیمیائی حملے کی شدید مذمت -
ادلب میں کیمیائی حملہ، بشارالاسد کی حمایت جاری رہے گی: روس -
اِدلب میں کیمیائی قتلِ عام کی ذمے دار بشار حکومت : روس کا اعتراف -
شامی حکومت نے ادلب میں قتلِ عام کیا: ڈونلڈ ٹرمپ