اِدلب میں کیمیائی قتلِ عام کی ذمے دار بشار حکومت : روس کا اعتراف
روس نے اعتراف کیا ہے کہ اِدلب کے شہر خان شیخون میں کیمیائی ذریعے سے قتلِ عام کی ذمے داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق بشار فوج کے طیاروں نے خان شیخون کے مشرقی نواح میں کیمیائی مواد کے حامل گرینیڈز تیار کرنے والے ایک ورک شاپ کو نشانہ بنایا۔
جنرل ایگور کوناشینکوف نے مزید بتایا کہ فضائی حملے میں دہشت گردوں کے زیر انتظام گولہ بارود ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی تنصیب پر بم باری کی گئی۔ اس تنصیب میں زہریلے مواد سے بھرے گرینیڈز تیار کرنے والا ایک ورک شاپ بھی شامل ہے۔
روسی ذمے دار نے واضح کیا کہ ان کے ملک نے اس واقعے کے حوالے سے تمام تر صحیح اور غیر جانب دارانہ معلومات کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے حوالے کر دی ہے۔
-
شام میں اِدلِب میں استعمال کی جانے والی "سیرین" گیس کیا ہے ؟
شام میں بشار حکومت کی جانب سے منگل کے روز اِدلِب میں استعمال کی جانے والی ...
مشرق وسطی -
ایردوآن کا ’فرات کی ڈھال‘ کے بعد شام میں نئے آپریشن کا اعلان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ...
مشرق وسطی -
"آزادیِ گولان بریگیڈ" شام میں بقاء کے لیے ایران کا نیا فریب
ایرانی نظام اور پاسداران انقلاب 38 برس سے مسئلہ فلسطین کو اپنے توسیعی مقاصد کے لیے ...
مشرق وسطی