سعودی عرب کی ادلب میں کیمیائی حملے کی شدید مذمت
ادلب میں کیمیائی حملہ، اسد رجیم کا سفاک چہرہ بے نقاب
سعودی عرب نے شام کے شمالی شہر ادلب کے نواحی علاقے خان الشیخون میں گذشتہ منگل کے روز کیے گئے کیمیائی گیس کے مہلک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہم عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ادلب میں مہلک کیمیائی گیس کے حملے کے نتیجے میں بے گناہ بچے اور عورتیں جاں بحق ہوئی ہیں۔ اس واقعے نے اسد رجیم کے مکروہ اور سفاک چہرے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادلب میں کیمیائی حملہ شام میں جاری انسانی المیے کی بدترین مثال ہے۔ اس مجرمانہ جارحیت کی ذمہ داری اسد رجیم پرعاید ہوتی ہے جو گذشتہ کئی سال سے اپنے ہی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسد رجیم کی طرف سے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سنگین جرم ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین، بین الاقوامی انسانی ضابطوں، اخلاقی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2118 اورکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی قرارداد 2209 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
-
شام میں کیمیائی حملہ، سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد ملتوی
عالمی سلامتی کونسل نے شام کے ادلب شہر کے نواحی علاقے خان الشیخون میں حال ہی میں ...
بين الاقوامى -
کیمیائی حملہ، اسد رجیم نے تمام حدود پھلانگ دیں: ٹرمپ
پناہ گزینوں کے لیے اردن کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا اعلان
بين الاقوامى -
ادلب میں کیمیائی حملہ، بشارالاسد کی حمایت جاری رہے گی: روس
سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد قابل قبول نہیں ،اس سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا
مشرق وسطی