۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور شاہ عبداللہ دوم نے برف میں پھنسی کار کو دھکا لگایا
مشرق وسطیٰ شدید سردی کی لپیٹ میں، اردنی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
اردن کے شاہ عبداللہ دوم دوسرے بادشاہوں سے اس لحاظ سے قدرے مختلف واقع ہوئے ہیں کہ وہ کبھی کبھار عوام میں گھل مل جاتے اور ان کے معمولی کام کرنے کو بھی تیار ہوجاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ دارالحکومت عمان میں پیش آیا ہے جہاں انھوں نے برف میں پھنسی ایک کار کو نکالنے میں دوسرے لوگوں کی مدد کی۔
شاہ عبداللہ کی ہفتے کے روز آن لائن ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ برف میں پھنسی ہوئی کار کو نکالنے کے لیے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر دھکا لگا رہے ہیں۔جب کار برف سے نکل جاتی ہے تو وہ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یہ ویڈیو بظاہر موبائل کیمرا سے بنائی گئی ہے۔
اردن سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک ان دنوں برفانی طوفان ایلکسا کی لپیٹ میں ہیں۔اس برفانی سردی کی لہر کا بدھ کو آغاز ہوا تھا اور اس سے اردن ،مصر ،شام اور لبنان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اردن میں شدید سرد موسم کی وجہ سے پروازوں کی آمد ورفت بند ہوچکی ہے اور دارالحکومت عمان کی بہت سے شاہراہیں برف سے ڈھکی ہوئی اور بند پڑی ہیں۔مسلح افواج ان بند شاہراہوں کو کھولنے میں مدد دے رہی ہیں جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سکیورٹی نے شہریوں کو اپنے گھروں ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
-
پاپائے روم کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا سے نجی ملاقات
ویٹی کن پروٹوکول میں تبدیلی، شاہ اور ملکہ سے ایک ہی وقت میں گفتگو
بين الاقوامى -
اردن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب
جنرل اسمبلی میں 193 رکن ممالک میں سے 178 کا اردن کے حق میں ووٹ
مشرق وسطی -
اردن: بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ، اخوان المسلمون کا بائیکاٹ
مملکت بھر میں کسی گڑبڑ سے بچنے کے لیے قریباً 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات
مشرق وسطی