سعودی خاتون کی کم کاردشیان بننے کی کوشش طلاق پر منتج

خاوند کو بیوی کی ٹی وی اسٹار کے مشابہ بننے کی ادا پسند نہیں آئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک سعودی خاتون کو اپنے خاوند کا دل لبھانے کے لیے بناؤ سنگھار مہنگا پڑگیا ہے اور اس کی مشہور زمانہ ٹی وی اسٹار کم کاردشیان کا ہم شکل بننے کی کوشش طلاق پر منتج ہوئی ہے۔

اس خاتون کے بہ قول اس کو یہ شُبہ ہوا تھا کہ اس کا خاوند کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن وجمال کا دلدادہ ہے۔بس پھر کیا تھا۔اس نے بھی ٹی وی اسٹار کے مشابہ بننے بلکہ اس سے زیادہ خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے ہئیراسٹائل کو تبدیل کیا اور چہرے کی پلاسٹک سرجری کرا ڈالی۔

سعودی روزنامے صدا میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے خاوند کی نظرکرم کے حصول کے لیے تو یہ سب کچھ کر ڈالا لیکن اس کے باوجود اس کو اپنے اس منصوبے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

اخبار نے اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ''میں نے ٹی وی اسٹار ایسے نقش ونگار بنانے کے علاوہ اس کی طرح اپنی چال ڈھال بھی بنا لی اور اس کی طرح ہی چلنے کی کوشش کی تاکہ میرا خاوند مجھ میں زیادہ دلچسپی لے لیکن نتیجہ میری حسب منشاء نہیں نکلا بلکہ میرے خاوند کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کیا ہے ،اس کو وہ پسند نہیں کرتا ہے۔اس کے بعد اس نے حجت بازی شروع کردی۔پھر اس نے مجھے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا اور کسی اور عورت سے بیاہ رچا لیا''۔

درایں اثناء نئی نئی ماں بننے والی کم کاردشیان ہالی وڈ میں موضوع سخن بن گئی ہیں اور اس کا سبب یہ ہوا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان کا وزن پچیس کلوگرام تک گھٹ چکا ہے۔کم کاردشیان نے جے لینو کے ''دی ٹونائٹ شو'' میں حالیہ نموداری کے دوران کہا کہ''بچے کے وزن سے نجات ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھی''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size