اردنی اداکار کا موت کا سین فلماتے ہوئے دنیا سے کُوچ
اردن کے ایک معروف اداکار ٹی وی سیریز کے لیے موت کا سین فلماتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ان کے اس اچانک انتقال پر فن وثقافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
پچپن سالہ محمود السوالقہ کا گذشتہ منگل کو اردن کی ایک ٹی وی سیریز ''خونی بھائی'' کا موت کے لیے ایک سین فلم بند کراتے ہوئے اچانک انتقال ہوا تھا لیکن ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ان کے ساتھ مذکورہ ڈرامے مِیں کردار ادا کرنے والے ایک اور اداکار منظر رحین کا کہنا ہے کہ مرحوم ان سے پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ وہ اس دنیا کو جلد چھوڑ جائیں گے لیکن ان کے اس طرح اچانک دنیا سے اٹھ جانے سے انھیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا تھا۔
رحین نے ایک مصری براڈ کاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''مرحوم نے مجھے وصیت کی تھی کہ میں اپنے ہاتھوں سے انھیں دفن کروں''۔واضح رہے کہ محمود سوالقہ فلموں اور ڈراموں میں عرب بدو کا کردار ادا کرنے میں خاص مہارت رکھتے تھے اور وہ اردنی ناظرین میں بہت مقبول تھے۔
-
شامی اداکارہ جینی ایسپر ہالی وڈ میں ڈبل ایجنٹ بن گئی
معروف اداکار براڈ پٹ کے ساتھ روسی اور شامی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیلی اداکار بھی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کیخلاف ہو گئے
یہودی بستیاں بنانے کی پالیسی کو اگلنا بھی مشکل، نگلنا بھی مشکل
ایڈیٹر کی پسند -
''لارنس آف عریبیہ'' کا کردار ادا کرنے والے پیٹراوٹول کا انتقال
آئرش اداکار کی عمر 81 برسی تھی،لافانی کردار سے عالمگیر شہرت حاصل کی
بين الاقوامى -
مصر: اہم سیاسی رہنما زیر عتاب اداکار کے حامی ہو گئے
دو ہفتوں میں دو یوسف معتوب، ایک کنگ فو کا چمپئین دوسرا کامیڈین
مشرق وسطی -
'دی گریٹ گیٹسبی' سے بین الاقوامی کینز فلمی میلے کا آغاز
میلے کا افتتاح ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کاپریو نے کیا
بين الاقوامى -
انجلینا جولی کی چھاتی کے سرطان کی دوہری سرجری
جولی معروف اداکار بریڈ پِٹ کے ساتھ بطور پارٹنر رہ رہی ہیں
بين الاقوامى