ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے پر پہنچ گئے ہیں:امریکی عہدیدار

ٹرمپ جی 7 اجلاس میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال چاہتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو مضبوط قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی انتظامیہ کے ممتاز عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن معاہدہ طے پاتے ہی آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں حصہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے فرانس میں شروع ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران اتحادیوں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے جی 7 کے رکن ممالک برطانیہ اور فرانس نے پہلے ہی تنازع کے خاتمے کے فوراً بعد آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنی دلچسپی کا اعلان کیا تھا۔ فرانسیسی شہر ایویان 15 سے 17 جون کے درمیان اس سربراہی اجلاس کی ميزبانی کر رہا ہے۔ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ اس ہفتے فرانس میں منعقد ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹرمپ ایران جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جی 7 رہنماؤں اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ایک ورکنگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں