سعودی عرب: ڈرائیونگ کی پاداش میں بیوی کو طلاق
معمولی بات پر طلاق کے واقعات پر سوشل میڈیا پر بحث
سعودی عرب میں جہاں طلاق کے واقعات پہلے عروج پر ہیں وہاں غیر قانونی ڈرائیونگ بھی طلاق کا موجب بننے لگی ہے۔ سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنی بیوی کو محض اس بناء پر طلاق دے دی کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر گاڑی لے کر نکل گئی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹیوٹر" پر طلاق کے اس معمولی سبب پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ چونکہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ صنف نازک کے گاڑی چلانے کی حامی ڈرائیونگ کی پاداش میں طلاق کے حامی نہیں ہیں تاہم دوسری طرف سعودی شوہر کے اقدام کی حمایت میں بھی بولنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ ان نقطہ نظر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ شوہر کی مرضی کے خلاف اگر کوئی بیوی گاڑی چلاتی ہے اور اس کا یہ اقدام طلاق پر منتج ہوتا ہے تو کوئی بات نہیں، شوہر کو طلاق کا حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر قانونا پابندی عائد ہے، لیکن ڈرائیونگ کی شوقین خواتین اکثر شاہراوں پر اس قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی جاتی ہیں۔
-
سعودی عرب میں خواتین ڈرائیونگ کی حمایت میں ریلیوں پر پابندی عاید
خلاف ورزی کرنے والوں سے طاقت کے نمٹنے کی دھمکی
بين الاقوامى -
"سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے"
ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنیکا مطالبہ شوری کونسل کی 3 خواتین اراکین نے کیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں طلاق کے یومیہ 82 واقعات رجسٹرڈ ہونے لگے
علاحدگی کی بڑی وجہ زوجین کی بد دیانتی ہے: ماہرین
بين الاقوامى -
سعودی عرب: سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق دینے کا خوفناک رحجان
ہر ماہ میں طلاق کے 2231 واقعات ریکارڈ
بين الاقوامى -
ڈرائیونگ پرپابندی:سعودی حکومت کا خواتین کو مکرّرانتباہ
سعودی مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر مکمل پابندی عاید ہے:جنرل منصورالترکی
بين الاقوامى -
دو سعودی خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار
خواتین کئی گھنٹے تک زیر حراست،مرد رشتہ داروں سے بیان حلفی لینے کے بعد رہائی
بين الاقوامى