کروشیئن فین کا برازیلی اینکر کو لائیو کوریج میں 'بوسہ'
دنیا بھر سے کڑوروں شائقین سوشل میڈیا ویڈیو دیکھ چکے ہیں
یہ بات تمام شک و شبے سے بالا تر ہے کہ فٹبال کے شائقین نے اس سال ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں کا انتظار دن گن گن کر کیا اور اب اس کے افتتاح کے بعد روزانہ ہونے والے میچ روایتی جوش و جذبے سے دیکھ رہے ہیں۔
شائقین فٹبال کے لئے جو بات غیر متوقع تھی وہ برازیل نیوز چینل پر اس عالمی مقابلے کی رپورٹنگ کرنے والی اینکر کو لائیو کوریج کے دوران ایک کروشیائی فین کی جانب سے دیا جانے والا 'بوسہ' تھا۔
برازیل کے مقامی چینل پر افتتاحی تقریب سے پہلے شہر کے مختلف علاقوں میں شائقین فٹبال کے بارے میں براہ راست رپورٹنگ کرنے والی خاتون اینکر پرسن کو دیکھ کر ایک کروشیائی فین ان کے قریب آیا اور تصویر بنوانے کے انداز میں اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہو گیا اور پھر اگلے ہی لمحے کمال وارفتگی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے خاتون کا منہ چوم لیا، لائیو کوریج کے دروان اس غیر متوقع 'بولڈ' رد عمل پر خاتون اینکر نے اپنی رپورٹ متاثر ہونے نہیں دی اور پورے اعتماد کے ساتھ باقی رپورٹ براہ راست پیش کرتی رہی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کو ابتک کڑوروں شائقین دیکھ چکے ہیں۔
-
ایرانی اداکارہ کا نامحرم کو 'بوسہ'، تہران میں طوفان
لیلی حاتمی نے کینز فلمی میلے کے سربراہ کا منہ چوما تھا
بين الاقوامى -
میراڈونا کا گرل فرینڈ کو بھری محفل میں بوسہ
ارجنٹائن کے فٹبالر کی 'دلیری' الجزائری میزبانوں کے لئے باعث خجالت
بين الاقوامى -
مصری فٹبالر کو سوئس میزبان کا تہنیتی بوسہ مہنگا پڑ گیا
ہم وطنوں کی تنقید سے جیت کا مزہ کرکرا ہو گیا: صلاح
بين الاقوامى -
حاکم دبئی کے ولی عہد کا اپنی اونٹنی کو پیار بھرا بوسہ
اٹلی کی خوبصورت جھیل الشیخ حمدان کے تخلص 'فزاع' سے موسوم
بين الاقوامى -
سعودی شہری کو ایک بوسہ 13 ہزار ڈالرز میں پڑ گیا
گھریلو ملازمہ سے بوسے بازی کی ''عبرت ناک'' سزا
صفحة اول -
مصر میں یوم البوسہ: ''افسوس کہ فرعون کو بوسے کی نہ سوجھی''
ہلاکتوں اور خونریزی کو فراموش کرنے کیلے یوم بوسہ منانے کی اپیل
مشرق وسطی