لبنانی فوجی منحرف ، شام کے النصرۃ محاذ میں شمولیت
وادی بقاع میں تعینات فوجی اسلحے سمیت شامی باغیوں کے ساتھ مل گیا
لبنان کے ایک منحرف فوجی کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ میں شمولیت کا اعلان کررہا ہے۔
لبنان کے ایک فوجی ذریعے نے نوجوان رنگروٹ عاطف سعدالدین کے منحرف ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ''کسی اہلکار کے فوج کو خیرباد کہنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔قبل ازیں بھی بہت سے لبنانی فوجی ملازمت چھوڑ چکے ہیں لیکن عاطف سعدالدین کے انحراف کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے النصرۃ محاذ میں شمولیت اختیار کی ہے''۔
اس لبنانی فوجی کی بدھ کو آن لائن ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے اور اس میں وہ فوج کو خیرباد کہنے کا یہ جواز پیش کررہا ہے کہ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی تعصب کی حد تک حامی ہے۔اس شیعہ ملیشیا نے صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے ہزاروں جنگجو شام بھیجے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں عاطف سعدالدین فوجی وردی میں ملبوس ہے اور بتا رہا ہے کہ وہ لبنانی فوج کی آٹھویں ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ڈویژن وادی بقاع میں لیبوہ ،عرسل کے علاقے میں تعینات ہے اور یہ شام کے شورش زدہ علاقے قلمون سے تھوڑے ہی فاصلے پرواقع ہے۔وہ اپنا فوجی شناختی کارڈ بھی دکھا رہا ہے،جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ لبنان کے سنی اکثریتی علاقے عکر میں 1991ء میں پیدا ہوا تھا۔
ویڈیو میں وہ کہہ رہا ہے:''میں نے فوج کو اس لیے چھوڑا ہے کیونکہ ہر لبنانی فوجی کی طرح خواہ وہ سنی ہے یا کوئی اور،میں یہ جانتا ہوں کہ آرمی حزب اللہ کی آلہ کار ہے''۔عاطف نے لبنانی فوج کے بارے میں کہا ہے کہ ''وہ حزب اللہ کے احکامات پر چلتی ہے اور جہاں حزب اللہ چاہتی ہے،وہیں چیک پوائنٹس قائم کردیتی ہے۔تمام فوجی افسر اس جماعت کے احکامات پر چلتے ہیں''۔
ویڈیو کے آخر میں متعدد نقاب پوش عاطف سعدالدین کے گلے مل رہے ہیں اور اس کا بوسا لے رہے ہیں۔وہ مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔النصرۃ محاذ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس پر بھی اس لبنانی فوجی کے منحرف ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
لبنان کے ایک فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ عاطف سعدالدین کے فوج کو چھوڑنے اور ایک دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کا معاملہ فوجی ٹرائبیونل کو بھیجا جائے گا۔
لبنان کی مشرقی وادی بقاع میں تعینات ایک سکیورٹی ذریعے نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عاطف سعدالدین منگل کی رات فوج کو خیرباد کہہ گیا تھا۔اس ذریعے کے بہ قول شام سے مسلح افراد سرحد عبور کرکے لبنانی علاقے میں آئے تھے اور لبنانی فوج کے ہتھیار لوٹ کر چلتے بنے تھے۔واپسی پر عاطف بھی ان کے ساتھ سرحدپار کر کے شامی علاقے میں چلا گیا تھا۔
-
شام : داعش کا تیل کے بڑے کنویں اور دو قصبوں پر قبضہ
دیرالزور سے دولت اسلامی کے مقابلے میں النصرۃ محاذ کے جنگجوؤں کی پسپائی
مشرق وسطی -
شام میں جاری لڑائی میں دو اور برطانوی ہلاک
دونوں داعش کی جانب سے النصرۃ محاذ کے خلاف لڑرہے تھے:رپورٹ
مشرق وسطی -
شام:متحارب جہادی دھڑوں میں لڑائی ،63 افراد ہلاک
القاعدہ سے وابستہ النصرۃ محاذ اور داعش کے درمیان دیرالزور میں خونریز جھڑپیں
مشرق وسطی -
النصرۃ محاذ حریف گروپوں سے لڑائی بند کرے:ایمن الظواہری
شام کے وسطی صوبے حماہ میں دو کش بم دھماکوں میں 11بچوں سمیت 18 افراد ہلاک
مشرق وسطی -
شام: النصرۃ محاذ کے ہاتھوں دو سعودی جہادیوں کا قتل
سعودیوں کو بغاوت کرکے داعش سے ملنے پر موت سے ہم کنار کر دیا گیا
مشرق وسطی -
لبنانی وزیراعظم کی بم دھماکے کے بعد قومی اتحاد کی اپیل
النصرۃ محاذ کی لبنانی شاخ نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی
مشرق وسطی