نامحرم مرد و خواتین میں آن لائن بات چیت غیر اسلامی!
مصر کے دارالافتاء نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ نامحرم مرد و خواتین کے درمیان آن لائن چیٹنگ خلافِ اسلام ہے۔
مصری اخبار الاہرام آن لائن کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دارالافتاء نے ایک آن لائن بیان میں عمومی سوالات کے جواب میں یہ فتویٰ جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ ''آن لائن چیٹ رومز برائی کا منبع اور شیطان کے لیے دروازہ کھولتے ہیں،بے راہ روی کا سبب اور فتنہ ہیں اور اس سے غیر اخلاقی کردار کی راہ ہموار ہوتی ہے''۔
تاہم اس فتوے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ناگزیر صورت میں خاتون کی کسی غیرمحرم مرد سے اس طرح کی گفتگوؤں کی اجازت ہے۔
فتویٰ میں خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذاتی تحفظ اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے کسی غیر محرم مرد کو تصویر نہ بھیجیں کیونکہ ایسی تصاویر کو منحرف کردار کے حامل لوگ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
فتویٰ کے مطابق:''تجربات کے اعادے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ہمارے اس دور میں آن لائن چیٹس وقت کا ضیاع اور وقت کا بے مقصد استعمال ہیں''۔الاہرام آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے صارف مصریوں نے اس فتویٰ کا مذاق اڑایا ہے۔
-
فٹ بال حرام ہے:اسرائیلی میڈیا نے پرانا سعودی فتویٰ ڈھونڈ نکالا
دنیا کی نظریں اس وقت برازیل پر لگی ہوئی ہیں جہاں سب سے مقبول کھیل فٹ بال کے عالمی ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عالم نے کھلے بوفے کے خلاف فتویٰ کی تردید کردی
بوفے نہیں بلکہ کھانے کی ''نامعلوم''مقدار کے خلاف بات کی تھی:شیخ صالح
ایڈیٹر کی پسند -
کھلے بوفے میں ہمہ نوع کھانوں کے خلاف سعودی فتویٰ
ٹویٹر پر شیخ صالح کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان فتوے کے حسن وقبح پر بحث
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس کا نئے سال کی تقریبات منانے پر انتباہ
محکمے کا علماء کمیٹی کے نئے سال کی تقریبات کے خلاف فتویٰ کی بنیاد پر حکم
بين الاقوامى -
زبوں حال شامی باشندے کتے، گدھے اور بلیاں کھانے پر مجبور
بھوک مٹانے کے لیے مکروہ جانوروں کا گوشت کھانے کا فتویٰ
مشرق وسطی -
مصری عالم دین کا مرسی مخالف مظاہرین کے قتل کا فتویٰ
مظاہرین کا قاتل جنتی اور مظاہرین دوزخی ہیں: اشرف عبدالمنعم
بين الاقوامى