آب زم زم کے بوتلوں میں پیکنگ کے مراحل: ویڈیو
حج کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جہاں حجاج کرام کے لیے ہمہ نوع سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے وہیں آب زم زم کی وافر فراہمی کے لیے بھی خصوصی انتظامات موجود ہیں۔ حج کے موقع پر مسجد حرام میں 316 مقامات پر زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کے زیر انتظام ماء زم زم کی اصل سوتے سے اخراج سے بوتلوں میں پیکنگ تک کے مراحل نہایت شفاف طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں۔
بئر [کنوئیں] زم زم سے پانی نکالے جانے کے بعد جدید سائنسی سہولیات سے آراستہ لیبارٹریوں میں پانی کا تجزیہ کیا جاتا ہے جہاں سے یہ تبرک خودکار مشینوں کے ذریعے بوتلوں میں پیک کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حرم شریف اور اس کے ارد گرد پیک حالت میں آب زم زم کے فراہمی کے 300 اسٹور بھی قائم کیے گئے ہیں۔
-
مسجد حرام توسیع: نئے میناروں سے آب زم زم کو خطرہ
مشیر کمپنیوں کا شمال مشرقی مینار تعمیر نہ کرنے کا مشورہ
ایڈیٹر کی پسند -
آب زم زم کے 55 ملین گیلن کی تیاری کا شاہ عبداللہ پروجیکٹ مکمل
حجاج کی سہولت کے لیے پانچ لیٹر آب زمزم کی بوتلیں تیار
بين الاقوامى -
زم زم میں عام پانی کی ملاوٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں السدیس
"متبرک پانی کا سوتا پوری مقدار و رفتار سے جاری ہے"
مشرق وسطی