ننھے افغان مداح کی فیورٹ فٹبالر میسی سے ملاقات جلد ہو گی

مرتضی احمدی اور اس کے والد کا پاسپورٹ تیار ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ارجٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی سے ان کے ننھے افغان مداح مرتضی احمدی کی ملاقات کے لئے پاسپورٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپاحمدی جلد ہی اپنے فیوریٹ کھلاڑی میسی سے ملاقات کے لئے سپین روانہ ہو جائیں گے۔ مرتضی کے والد عارف نے بتایا کہ وہ لیونل میسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

افغان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ مرتضی، ان کے والد اور چچا کا پاسپورٹس تیار کر لئے گئے ہیں اور وہ ملاقات کا وقت ملتے ہیں سپین روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے اس پانچ سالہ بچے کو معروف فٹبالر لیونل میسی کی طرف سے جرسی کا تحفہ پیش کیا گیا ہے جس کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر اس وقت دھوم مچا دی جب اسے پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنچے دکھایا گیا جس پر میسی کا نام اور نمبر لکھا تھا۔

مشرقی صوبے غزنی کے علاقے جاغوری سے تعلق رکھنے والے بچے مرتضیٰ احمدی کو میسی کی طرف سے بھیجے گئے تحفے میں ارجنٹائن اور بارسلونا کی فٹبال ٹیموں کی شرٹس اور ایک فٹبال بھی شامل ہے۔

گزشتہ ماہ اس بچے کے والد عارف احمدی نے بتایا تھا کہ مرتضیٰ نے اس سے اپنے ہیرو فٹبالر میسی کی شرٹ جیسی جرسی کی فرمائش کی تھی لیکن ایسا کرنا ان کی پہنچ میں نہیں تھا۔ لہذا انھوں نے فیصلہ کیا کہ مرتضیٰ کو نیلی اور سفید دھاریوں والا پلاسٹک بیگ پہنا کر اس کا شوق پورا کر دیں۔

اس بچے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر خاصی شہرت حاصل کو جو بالآخر میسی تک بھی پہنچی جنہوں نے اس بچے سے ملنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے گزشتہ ماہ ہی دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انھیں یہ ایوارڈ پانچویں مرتبہ ملا ہے۔ میسی اقوام متحدہ کے لیے خیرسگالی کے سفیر بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں