طیارے کا دروازہ یا بیڈ روم کی کھڑکی؟
دنیا بھر میں فضائی سفر کے دوران بعض مرتبہ طیارے میں براجمان مسافروں کی جانب سے دلچسپ اور عجیب حرکات دیکھنے میں آتی ہیں۔ اسی طرح کی صورت حال چین کی فضائی کمپنی کے ایک طیارے میں بھی نظر آئی جب ایک مسافر نے تازہ ہوا میں سانس لینے کے لیے اڑان سے قبل ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا..
جہاز کے عملے نے جو اس غیر متوقع اور ممنوع حرکت سے ہل کر رہ گیا.. بتایا کہ یہ مسافر جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کو تازہ ہوا کی ضرورت محسوس ہوئی.. بالخصوص جب کہ طیارے میں درجہ حرارت بلند تھا.. ایسے میں مسافر نے اٹھ کر بہت آسانی سے ہنگامی دروازہ کھول ڈالا جس کے نتیجے میں جہاز کے اڑنے میں 40 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔
یاد رہے کہ چینی ہوابازی کے قوانین میں طیاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے ہر شخص کو مجرمانہ طور پر حادثے کا ذمہ دار شمار کیا جاتا ہے۔