.

ناریل کا تیل.. حسن و آرائش کے لیے منفرد استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ناریل کے تیل کے متعدد غذائی فوائد کے پیش نظر کچھ عرصہ قبل یہ ہمارے باورچی خانوں میں تو داخل ہوچکا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ یہ حسن و آرائش سے متعلق بھی کئی فوائد رکھتا ہے جو ابھی تک غیرمعروف ہیں۔ یہ فوائد آپ کو ان متعدد لوشنز سے بے نیاز کردیں گے جن کا آپ روزانہ استعمال کرتی ہیں۔ ناریل کے تیل کے مندرجہ ذیل استعمال آپ کو حیران کردیں گے .

1- بالوں کے لیے ماسک :


ٹھوس حالت میں ناریل کے تیل کو گرم کیا جائے تو وہ مائع کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس واسطے ہم آپ کو ہدایت کرتے ہیں کہ دوران غسل اس تیل کے ڈبے کی گرم پانی کے اندر رکھ کر گرمائش کی جائے پھر اس میں سے تھوڑے سے تیل کو شیمپو کے بعد ماسک کے طور پر بالوں پر لگایا جائے۔ 5 منٹ تک چھوڑ دینے کے بعد بالوں کو پانی سے دھولیں۔ اس طرح آپ کے بالوں کو نئی زندگی اور چمک مل جائے گی۔

2- جسم کے لیے تیل :

تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر اس میں چند قطرے لیونڈر آئل یا پودینے کا تیل چند قطے ملا لیا جائے اس طرح بدن کی جلد کو نرم بنانے والا لوشن تیار ہوجائے گا اس کو نہانے کے فورا بعد لگانا چاہیے۔

3- ہونٹوں کے لیے بام :

ناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدار کسی چھوٹے سے پیک میں اپنے بیگ میں ہمیشہ ساتھ رکھا کریں تاکہ جب بھی ضرورت ہو تو اس کو ہونٹوں پر لگا لیا جائے اس طرح آپ کے ہونٹ ہمیشہ نرم رہیں گے۔

4- ناخنوں کے اطراف کی کھال کو نرم کرنے کے لیے :

اپنے ناخنوں اور ان کے اطراف کی جلد پر روزانہ ناریل کا تیل ملا کریں اس سے آپ کو دونوں ہاتھ زیادہ جوان نظر آئیں گے۔

5- آنکھوں کے گرد حلقوں کی کریم :

ناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدار اپنی انگلیوں میں لے کر اس کو تھوڑا رگڑ کر تپش دیں اور پھر اپنی آنکھوں کے گرد حلقوں کی حساس جلد کو غذائیت پہنچانے کے لیے بطور کریم استعمال کیجیے۔ اس طرح آپ مہنگی کریموں سے بے نیاز ہوجائیں گی اور جن کا فائدہ ہمیشہ نہیں ہوتا۔

6- بالوں کو الجھنے سے بچائے :

ہاتھوں میں تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر دونوں ہاتھوں کو رگڑ کر اسے تھوڑی گرمائش دیں اور پھر پورے بالوں پر آہستہ آہستہ ہاتھوں کو پھیریں تاکہ انہیں نمی سے بچایا جاسکے جو بالوں کو الجھانے کا اہم سبب ہے۔ اس طرح آپ نرم و ملائم اور زندگی سے بھرپور بال حاصل کرسکتی ہیں۔

7- تابندگی کا احساس :

ناریل کے تیل کی تھوڑی مقدار لے کر اپنی انگلیوں کے کناروں پر لگایے اور پھر ان کو گالوں کے اوپری حصے، دونوں کنپٹیوں اور ناک اور ہونٹوں کے درمیان واقع حصے پر پر آہستہ آہستہ ملیے۔

8- میک اپ ہٹانے کے لیے :

ناریل کے تیل کا ایک چھوٹا چمچہ لے کر اس مقدار کو اپنی ہتھیلیوں پر مل کر میک اپ اتارنے کے لیے پورے چہرے پر لگائیں۔ اس کے بعد روئی کا ٹکڑا لے کر پورے چہرے کو صاف کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔ اس طرح آپ چند لمحوں میں ہی صاف جلد کی مالک ہوں گی۔

9- باڈی اسکرب :

آدھا کپ نمک یا چینی لے کر اسے ناریل کے تیل کی اتنی ہی مقدار میں ملا لیں۔ نہانے سے قبل اس کو دونوں ہاتھوں کے ذریعے اپنی جلد پر بالخصوص دونوں گھٹنوں، پاؤں اور ایڑیوں پر لگایے۔ آپ اس مرکب میں چند قطرے لیونڈر آئل یا پودینے کا تیل بھی ملاسکتی ہیں تاکہ نہانے کے بعد آپ کی جلد کو خوبصورت مہک حاصل ہو۔

10- شیونگ کریم :

آپ اپنی پنڈلی پر شیو کرنے سے قبل جو کریم لگاتی ہیں اس کو ناریل کے تیل سے بدل لیجیے۔ جی ہاں ناریل کے تیل کے پیک کو گرم پانی کے نیچے گرمائش دیں اور پھر اس کو شیونگ سے قبل استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو اضافی بالوں سے صاف اور مرطوب جلد حاصل ہوگی۔