سعودی عرب: اب عمرے کا ویزا سیاحت کے کام آ سکے گا!
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے ایک نئے پروگرام کا اجراء کیا ہے جس کے تحت عمرہ زائرین اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کرسکیں گے۔
کمیشن برائے سیاحت کا یہ پروگرام اس کے "سلطنت سعودی عرب مسلمانوں کی منزل" منصوبے کا اہم جز ہے جو کہ کمیشن کی جانب سے کئی سال قبل تجویز کیا گیا تھا۔
ریاض میں افتتاحی تقریب کے بعد جاری کئے جانے والے بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد عمرہ زائرین کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ ملک کے اہم مقامات، اسلامی تاریخ کے مقامات، سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات کو دیکھ سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ زائرین، عمرے کی تکمیل کے بعد ثقافتی، طبی، تعلیمی اور تجارتی دورے اور مختلف نوعیت کی نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بزنس ویزا رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری بھی عمرے کے بعد ویزے کی نوعیت تبدیل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شہزادہ سلطان بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن یہ منصوبہ وزارت داخلہ، خارجہ امور اور وزارت حج کے تعاون سے مکمل کررہا ہے۔
شہزادہ سلمان کے مطابق یہ پروگرام متعدد سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اس کی ریسرچ کرنے میں کافی وقت صرف ہوگیا۔ اس وقت عمرہ ویزا کو سیاحتی ویزے میں منتقل کرنے کے وسائل سمیت کئی دیگر مشکلات راہ میں حائل تھیں۔
-
135 افریقی شخصیات کی عمرہ ادائی کے لئے سعودی عرب آمد
تمام معتمرین کوخادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مہمان کا درجہ حاصل ہے
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا عمرہ پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی حکومت نے ملکی، علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظراندرون اور بیرون ملک ...
مشرق وسطی -
معتمرین کی جوق در جوق حاضری، ہوٹل کچھا کچھ بھر گئے
عمرہ سیزن کے دوران 60 لاکھ سے زائد معتمرین کی آمد، سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
ایڈیٹر کی پسند