محمد علی کلے کی نادر تصاویر سوشل میڈیا کی زنیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لینجڈ باکسر محمد علی کلے کے انتقال پرملال کی خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی رحلت پر انتہائی مغموم تبصروں کا سلسلہ ان کی متعدد نادر تصاویر کے ساتھ جاری ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے پرستاروں کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر میں ایک نادر تصویر محمد علی کلے کی جانب سے حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت کی ہے۔ یہ تصویر 1972 میں مرحوم باکسر کے فریضہ حج کے موقع پر لی گئی تھی۔

محمد علی کلے جمعہ کی شام رعشہ کے دیرینہ مرض کے باعث ایرزونا ریاست کے شہر وینکس کے ایک ہستپال میں انتقال کر گئے تھے۔ اس امر کا اعلان تین بار باکسنگ کا عالمی کپ جیتنے والے منفرد کھلاڑی اور ایتھلیٹ کے خاندانی ترجمان بوب غونل نے ایک بیان میں کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق مرحوم کی آخری رسومات اور تدفین ان کی جائے پیدائش کنٹکی ریاست کے شہرلویسویل میں ادا کی جائیں گی جہاں انہوں نے 74 برس قبل آنکھ کھولی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں