فلسطینی شہداء واسیران کے لواحقین شاہی مہمان کے طور پر حج کریں گے
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار لواحقین کے ریاض حکومت کی میزبانی میں حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے سنہ 1437ھ کے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔
دریں اثناء خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کے انچارج اور وزیر برائے مذہبی امور ودعوت ارشاد الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل الشیخ نے شاہ سلمان کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا حکم دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ الشیخ صالح الشیخ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کا مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اخوت و محبت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ اسلام کے پانچویں رکن کی ادائی میں فلسطینیوں کو شامل کرکے شاہ سلمان نے ثابت کیاہے کہ وہ فلسطینی قوم سے گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی طرف سے ہرسال فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کے لیے خصوصی حج کا اہتمام کرانا فلسطینیوں کو ایک نیا ولولہ اور حوصلہ فراہم کرنے کا موجب بن رہا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سعودی حکومت مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے کس طرح کوشاں ہے۔
-
پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں!
اگر آپ پہلی مربہ حج پر جا رہے ہیں تو آپ کے لیے ان ہدایات کو پڑھنا ناگزیر ہے جو حج ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 خوش نصیب حج ادا کریں گے
’خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کا مقصد اسلامی اخوت وبھائی چارے کا فروغ ہے‘
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال رواں میں ماضی کی نسبت حجاج ومعتمرین کو زیادہ ...
ایڈیٹر کی پسند