کیا آپ نے مُرغابی کو "آئس کریم چُراتے" دیکھا ہے ؟
تھائی لینڈ کی ایک طالبہ نے مرغابی کی ایک تصویر نشر کی ہے جس میں وہ مذکورہ لڑکی کے ہاتھ میں موجود آئس کریم کو اس وقت لے اڑی جب کہ لڑکی برطانیہ کے ایک ساحل پر کھڑی ہوئی تھی۔
"انسٹاگرام" پر پوسٹ کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے 23 سالہ طالبہ نے کہا کہ "صرف 3 سیکنڈ میں وہ غائب ہو گئی.. مجھے امید ہے کہ یہ پرندہ بسکٹ کے ٹکڑے کو اپنا گھونسلہ بنانے میں استعمال کرے گا"۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق صرف مذکورہ تصویر اور تبصرے کوہی ایک ہزار سے زیادہ لائیک مل گئے۔ تبصرہ کرنے والوں نے باور کرایا کہ تھائی لڑکی کے ساتھ جو کچھ پیش آیا وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مرغابی پرندہ آئس کریم اچکنے اور اس کو لے کر دور اڑ جانے کے لیے مشہور ہے۔ اکثر مرتبہ آئس کریم تھامنے والا شخص زخمی ہونے سے محفوظ نہیں رہتا۔