مردوں کو عملی مشورہ، 5 برس چھوٹی بیوی تلاش کریں
ایک نئے تحقیقی مطالعے میں شادی کے خواہش مند مردوں کو جو زیادہ ذہین اور زیادہ مہارت رکھنے والی بیوی کی تلاش میں ہیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ بیوی کو عمر میں شوہر سے کم از کم پانچ برس چھوٹا ہونا چاہیے۔
ایک یورپی تحقیقی جنرل میں شائع ہونے والے اس مطالعے میں 1000 شادی شدہ جوڑوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 5 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہا۔ اس دوران مردوں اور خواتین کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو استحکام بخشنے والے حالات کو زیر غور لایا گیا۔
محققین کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ اہم ترین شرط زوجین میں سے کسی کا طلاق کا سابقہ تجربہ نہ ہونا ہے۔ اس کے علاوہ شریک حیات اپنے شوہر سے کم از کم 5 برس چھوٹی ہو اور شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ ہو۔
مطالعے میں شریک محقق ڈاکٹر امانویل فرینگنر کہا کہنا ہے کہ مطابق شوہر یا بیوی میں سے کسی ایک یا دونوں کا طلاق یافتہ ہونا شادی کے کامیاب ہونے کے مواقع کم کر دیتا ہے۔
برطانوی اخبار "گارڈیئن" نے محققین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شریک حیات کا چناؤ محبت ، اقدار ، رجحانات ، ذوق اور مشترکہ عادات کی بنیاد پر کیا جانا اہم ہوتا ہے.. تاہم اگر ان عوامل میں عمر ، ثقافت اور تعلیم کا بھی اضافہ کر لیا جائے تو یہ جامع فارمولا طلاق یا علاحدگی کے امکانات کو بڑی حد تک کم کر دیتا ہے۔