ٹرمپ کی تنخواہ صرف 1 ڈالر.. دیگر سربراہان کیا وصول کرتے ہیں ؟
کچھ عرصہ قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بطور صدر آئین کی ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے سالانہ کم از کم ایک ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنی سالانہ مقررہ تنخواہ (مع الاؤنسز) 4 لاکھ ڈالر میں سے 3 لاکھ 99 ہزار 999 ڈالر سے دست بردار ہوجائیں گے۔ یہ وہ ہی تنخواہ ہے جو اس وقت امریکی صدر باراک اوباما وصول کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی تنخواہ کئی برسوں کے بعد تبدیل ہوتی ہے۔
آئیے اب ایک نظر دنیا کی دیگر بڑی اقتصادی طاقتوں کے سربراہان کی تنخواہوں پر بھی ڈالتے ہیں۔ عام طور امریکی صدر کی تنخواہ کو دیگر عالمی سربراہان کے مقابلے میں کافی زیادہ شمار کیا جاتا ہے۔
امریکا کے شمال کا رخ کریں تو ہم دیکھیں گے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جیسٹن ٹروڈو اپنے رکنِ پارلیمنٹ کی دو گنا تنخواہ یعنی کہ سالانہ 2.6 لاکھ ڈالر وصول کر رہے ہیں۔
جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی تنخواہ عالمی رہ نماؤں میں بہت اچھی شمار کی جاتی ہے جو سالانہ 2.34 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات معروف ہے کہ جرمنی یورپ کی مضبوط ترین معیشت ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر کی تنخواہ سالانہ 2.23 لاکھ ڈالر ہے۔ ایک ایسے ملک میں جس کی معیشت طاقت ور ہے اور وہ ماضی میں نسلی امتیاز سے دوچار تھا۔
جاپانی وزیر اعظم کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے جن کی سالانہ تنخواہ 2.03 لاکھ ڈالر ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جس پر کام کی دھن سوار رہتی ہے اور ٹکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست ہے۔
ترکی میں صدر کے منصب پر فائز شخصیت سالانہ 1.97 لاکھ ڈالر تنخواہ حاصل کرتی ہے۔ لہذا رجب طیب ایردوآن اس وقت یہ ہی رقم وصول کرتے ہیں۔
فرانسیسی صدر فرنسوا اولاند سالانہ 1.94 لاکھ ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جو حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد حملوں کی لپیٹ میں آنے کے باوجود بھی طاقت ور معیشت رکھتا ہے۔
عالمی سربراہوں کی تنخواہوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریزا مے ہیں جنہوں نے ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہوجانے کے بعد وزارت عظمی کا منصب سنبھالا۔ ٹریزا کی سالانہ تنخواہ 1.78 لاکھ ڈالر ہے۔
روس میں صدر کے منصب کی اہمیت اور پوتن کے رسوخ کے باوجود ان کی تنخواہ عالمی سربراہوں میں آٹھویں نمبر پر آتی ہے۔ ولادیمر پوتن سالانہ 1.36 لاکھ ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔
اطالوی وزیر اعظم ماتیو رنزی کی سالانہ تںخواہ 1.24 لاکھ ڈالر ہے۔ حالیہ چند برسوں میں اطالوی معیشت کمزور ہوئی ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل آنے والے زلزلوں کے بعد تعمیر نو کے لیے مطلوب رقم کا اندازہ 32 ارب یورو لگایا گیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم اپنے ملک کے حجم اور آبادی کی تعداد کے لحاظ سے مناسب شمار کی جانے والی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ صرف 30300 ڈالر ہے۔
آپ یقین کریں یا نہ کریں.. تاہم یہ حقیقت ہے کہ چین جس نے اپنی مصنوعات کے ذریعے پوری دنیا کو فتح کر لیا ہے اور عنقریب دنیا کی پہلے نمبر کی معیشت بننے والا ہے۔ اس کے صدر کی سالانہ تنخواہ محض 22000 ڈالر ہے۔
بہرحال کسی بھی صورت میں یہ ٹرمپ کی 1 ڈالر تخواہ سے کم نہیں ہے !
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر تنخواہ سے دست برداری کا اعلان
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور امریکی صدر اپنی تنخواہ ...
بين الاقوامى -
مصر : 49% طلاقوں کی وجہ بیوی کی تنخواہ
ایک جدید مطالعے سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ مصر میں طلاقوں کی اہم ترین وجہ بیوی ...
ایڈیٹر کی پسند -
گوگل‘ کی 200 ملازم بکریاں!
کام کرنے والی بکریوں کو باقاعدہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے
ایڈیٹر کی پسند