افغان رہنما یو این پابندیوں سے آزاد، اثاثے بھی بحال
اقوام متحدہ نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھا لیں.برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیےافغان حکومت نے ستمبر 2016 میں درخواست کی تھی۔
حکمت یار پر سے پابندیاں اٹھنے کے بعد افغان حکومت، حزب اسلامی میں امن مذاکرات ہو سکیں گے۔
سلامتی کونسل کے اقدام کے بعد حکمت یار پر سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں. ان کے اثاثے غیر منجمد اور اسلحے پر پابندی بھی اٹھائی گئی ہے۔
افغان حکومت کی حکمت یار سے متعلق ڈیل پر بعض افغانوں اور انسانی حقوق گروپس نے تنقید کی ہے۔
اقوام متحدہ نے حکمت یار کو ان افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا جن پر القاعدہ ،د اعش اور دیگر شدت پسند گروپ اقوام متحدہ نے حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھا لیںوں سےتعلق ہیں ۔